اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہریوں سے گھروں کا ٹیکس ادا کرنے کی اپیل

نل کے پانی کا بل بھی محکمہ بلدیہ کو ادا کیا جانا چاہیے تاکہ بنیادی ضرورتوں کو وقت پر پورا کیا جائے۔

بلدیہ کمشنر کی اپیل
بلدیہ کمشنر کی اپیل

By

Published : Oct 29, 2020, 12:37 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے محکمہ بلدیہ کے کمشنر بکپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریاران یادگیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے گھروں کا ٹیکس ادا کریں۔

بلدیہ کمشنر کی اپیل

انہوں نے کہا کہ اسی طرح نل کے پانی کا بل بھی محکمہ بلدیہ کو ادا کریں تاکہ بلدیہ شہر کے عوامی بنیادی ضرورتوں کو وقت پر پورا کرے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں مسلسل بارش کے بعد پینے کا پانی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے بہت سے حلقوں سے پانی کے مسائل کو لے کر ہر روز فون آتے ہیں انہوں نے کہا کہ جیسا ہی بھیما ندی کے پانی کی سطح میں کمی ہوگی اس کے ساتھ ہی پینے کے پانی اور واٹر فلٹر بیڈ کو پانی دستیاب کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں24/7 گھنٹے پانی کی سربراہی بھی کچھ ہی محلہ جات میں جاری ہے بہت جلد شہر کے تمام حلقہ جات میں24/4 پانی کی سروس بحال کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details