اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی ڈی اسکینڈل: کرناٹک کے ریاستی وزیر مستعفی - اردو نیوز بنگلور

سی ڈی اسکینڈل معاملہ میں کرناٹک کے آبی وسائل کے وزیر رمیش جارکیہولی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایک سماجی کارکن نے ان کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف شکایت کی تھی۔

Karnataka Minister Ramesh Jarkiholi
رمیش جارکیہولی

By

Published : Mar 3, 2021, 2:04 PM IST

کرناٹک کے آبی وسائل کے وزیر رمیش جارکیہولی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنا استعفیٰ بھیجا ہے۔

دراصل ان کے خلاف سماجی کارکن دنیش کلہلی نے شکایت درج کرائی تھی۔ ایک سی ڈی میں مبینہ طور پر وہایک خاتون سے جنسی تعلقات بنانے کے لیے کہتے دیکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

عائشہ کے شوہر کو احمدآباد کی میٹرو پولیٹن کورٹ میں پیش کیا گیا

معاملے میں کرناٹک کے آبی وسائل کے وزیر رمیش جارکیہولی نے صفائی بھی دی تھی کہ 'یہ فرضی ویڈیو ہے۔ میں خاتون اور شکایت کنندہ کو نہیں جانتا۔ میں میسور میں تھا اور چامنڈیشوری مندر گیا تھا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details