اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: کوارنٹائن سینٹر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شورا پور کے سابق رکن بلدیہ راجا رام نائک نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوارنٹائن سینٹر میں رہنے والے لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

By

Published : Jun 14, 2020, 8:36 PM IST

کرناٹک
کرناٹک

رام نائک نے کہا کہ کوارنٹائن سینٹر میں بھرتی لوگوں کو بہتر کھانا نہیں دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیات بھی انہیں صحیح طور پر مہیا نہیں کرائی جا رہی ہے۔

راجہ رام اپا نائیک، ویڈیو

انہوں نے تعلقہ ہیلتھ آفیسر اور تحصیلدار سے مطالبہ کیا کہ کوارنٹائن سینٹر میں داخل لوگوں کو تیل، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر ضروریات کی چیزیں فراہم کی جائیں جبکہ انہوں نے چھوٹے بچوں کو بسکٹ اور دودھ دینے کی بات بھی کہی۔

اس بابت ٹیپو سلطان یوتھ کمیٹی (شورا پور) کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے کہا کہ سرکاری محکمہ کے عہدیداران عوام کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں جبکہ ان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کو اعتماد میں لے کر اپنا کام انجام دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details