اردو

urdu

ETV Bharat / state

New Omicron Rules: اومیکرون کی روک تھام کے لیے کرناٹک حکومت کے اقدامات - کرناٹک میں اومیکرون کا پہلا کیس

کرناٹک میں کووڈ کی نئی شکل اومیکرون کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ریاستی حکومت نے تازہ ہدایات New Omicron Rules جاری کی ہیں۔

اومیکرون کی روک تھام کےلیے کرناٹک حکومت کے اقدامات
اومیکرون کی روک تھام کےلیے کرناٹک حکومت کے اقدامات

By

Published : Dec 4, 2021, 7:44 AM IST

حکومت کرناٹک نے کووڈ۔19 کی نئے رہنمایانہ ہدایات New Omicron Rules جاری کئے ہیں جب کہ ریاست میں اومیکرون Omicron قسم کا پہلا کیس پایا گیا۔ نئے ضوابط کے مطابق شادی کی تقریبات میں صرف 500 لوگوں کو مدعو کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزیر محصول آر اشوک نے ان رہنما خطوط کا اشتراک کیا۔ قبل ازیں انہوں نے وزیراعلیٰ بومائی کی زیرصدات ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کی تھی جس میں نئے قسم کے وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر غور و خوض کیا گیا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس سلسلہ میں تفصیلات بتائیں۔

رہنما خطوط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکولوں اور کالجوں میں پڑھنے والے طلباء کے والدین کو بھی COVID ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی ہوگا۔ اسی طرح، کووڈ ویکسین کی دونوں خوراک لینے والوں کو ہی شاپنگ مالز اور تھیٹرز میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ حکومت نے اسکولوں اور کالجوں کو اپنے کیمپس میں کسی بھی پروگرام یا میٹنگ کے انعقاد سے بھی روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Corona in Dharwad: دھاواڑ میں طلبہ اور عملہ سمیت 182 کورونا سے متاثر

وزیر اشوک نے مزید کہا کہ کووڈ کنٹرول رومز کو ایک بار پھر متحرک کیا جائے گا تاکہ کووڈ وبا کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details