حجاب معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے Karnataka High Court Verdict over Hijab Ban کے بعد مولانا مقصود عمران نے مسلم خواتین سے اور خاص طور پر باحجاب طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ حجاب کے تعلق سے احتجاج یا جلوس نہ نکالیں اور امن قائم رکھیں۔
واضح رہے کہ کرناٹک کے کالجز کی جانب سے حجاب پر پابندی کو کرناٹک ہائی کورٹ نے برقرار رکھا اور تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو خارج کر دیا۔