اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka HC On Hijab Row: کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب معاملہ پر سماعت پیر تک ملتوی - Karnataka Hijab Row

کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب پر پابندی معاملے میں دوبارہ سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ کل یعنی جمعہ کے روز سے اسکولس اور کالجز دوبارہ کھولے جائیں۔ کورٹ نے یہ تجویز دی ہے کہ اگلے حکم تک مذہبی شناخت کا استعمال نہ کیا جائے۔ قبل ازیں سماعت کرنے والی ایک رکنی بنچ نے اس معاملے کو چیف جسٹس ریتوراج اوستھی کے حوالے کیا تھا تاکہ اس معاملہ میں وسیع تر بنچ تشکیل دی جائے۔ چیف جسٹس نے حجاب معاملہ کی سماعت کے لیے سہ رکنی بنچ تشکیل دی ہے، جس میں ان کے علاوہ جسٹس کرشنا ڈکشٹ اور جسٹس جے ایم قاضی شامل ہیں۔ اب دوبارہ کرناٹک ہائی کورٹ میں اس معاملے پر سماعت پیر تک ملتوی کردی ہے Hijab Case Continues in Karnataka High Court۔

کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب معاملہ پر سماعت جاری
Karnataka HC On Hijab Row

By

Published : Feb 10, 2022, 12:18 PM IST

Updated : Feb 10, 2022, 5:22 PM IST

کرناٹک ہائی کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ کل یعنی جمعہ کے روز 11 فروری سے اسکولس اور کالجز دوبارہ کھولے جائیں۔ کورٹ نے یہ تجویز دی ہے کہ اگلے حکم تک مذہبی شناخت کا استعمال نہ کیا جائے۔

قبل ازیں کرناٹک ہائی کورٹ نے Karnataka HC کی سنگل جج کرشنا دکشت پر مشتمل ایک رکنی بنچ نے گزشتہ روز حجاب معاملے کی سماعت کی اور اسے سہ رکنی بنچ رجوع حوالے کر دیا تھا۔ اب اس معاملے پر دوبارہ سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔


جسٹس دکشت نے اس معاملہ میں عبوری راحت بھی دینے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا اس مسئلہ پر وسیع بنچ غور کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Karnataka Hijab Issue: حجاب معاملہ کرناٹک ہائی کورٹ کی بڑی بینچ کے سُپرد


اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے حجاب معاملہ کے پٹیشنر ایڈوکیٹ محمد طاہر نے کہا تھا کہ طلبا فرقہ پرست طاقتوں کی چال میں نہ آئیں۔ انہوں نے تمام طلبہ کو فرقہ پرست طاقتوں کے چنگل میں نہ پھنسنے کا مشورہ دیا۔

Last Updated : Feb 10, 2022, 5:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details