اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کووڈ متاثرین کے لیے حکومتِ کرناٹک کا پیکیج مایوس کن'

کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرغریبوں و مزدوروں کے درد کے بوجھ کو کم کرنے کی غرض سے وزیراعلیٰ یدیورپا نے 1،250 کروڑ روپے کے اسپیشل پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کرناٹک کا کووڈ متاثرین کے لئے پیکیج مایوس کن، ڈبلیو پی آئ ایس ڈی پی آئ
حکومت کرناٹک کا کووڈ متاثرین کے لئے پیکیج مایوس کن، ڈبلیو پی آئ ایس ڈی پی آئ

By

Published : May 21, 2021, 8:44 PM IST

ریاستی بی جے پی حکومت کے اس پیکیج کے متعلق سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی اور ویلفیئر پارٹی کے لیڈران نے وزیر اعلیٰ کے اس پیکیج کو نہایت مایوس کن بتایا اور کہا کہ 1،250 کروڑ کا پیکیج کسی بھی کووڈ کے متاثر کے لیے بلکل بھی ناکافی ہے۔

یاد رہے کہ کووڈ کی وبا کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت نے ریاست بھر میں 14 دنوں کے لاک ڈاؤن کو نافذ کیا ہے، لیکن کہیں بھی اس کے فائدے نظر نہیں آرہے ہیں۔

حکومت کرناٹک کا کووڈ متاثرین کے لئے پیکیج مایوس کن، ڈبلیو پی آئ ایس ڈی پی آئ
اس سلسلے میں لیڑر اف اپوزیشن کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت کووڈ کی وبا کو کنٹرول کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details