بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو منایا جائے گا۔ اس سمت میں کرناٹک سرکار نے کووڈ کے مدنظر ہدایت جاری کی ہے۔ جس میں میں مسلمانوں کو عیدگاہ میں نماز پڑھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط میں مسلمانوں کو عیدگاہ میں نماز عید پڑھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ انہیں مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔ تاہم ایک وقت میں صرف 50 افراد کو جماعت میں نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی تاکہ فاصلہ کا خیال رکھا جاسکے۔
ہدایات میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے سے کئی جماعتیں تیار کرکے نماز ادا کریں۔ 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو بھی مساجد میں نماز عید میں شرکت سے روکا گیا ہے۔