بنگلور لیجسلیٹو کونسل کے رکن روی کمار کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں بحث جاری ہے اور اس دوران یہ ممکن ہے کہ اسپیکر شام سے دیر رات تک کسی بھی وقت اسپیکر اکثریت ثابت کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
کمار سوامی حکومت کے گرنے کے آثار - کرناٹک حکومت
ریاست کرناٹک میں سیاسی گھمسان جاری ہے، شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک کمارا سوامی حکومت کو اسپیکر اکثریت ثابت کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔
کمار سوامی حکومت کے گرنے کے آثار
ایوان میں بحث جاری ہے، ممکن ہے کہ اسپیکر رمیش کمار مخلوط حکومت کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کہہ سکتے ہیں۔
روی کمار نے کہا کہ بی جے پی کے ارکان اسمبلی تیار ہیں، مخلوط حکومت کی ہار یقینی ہے اور بی جے پی ہی ریاست کی اگلی حکومت کا جائزہ لے گی اور یدیورپا اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔