اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک ڈرگ معاملہ:سنجنا راگنی کی ضمانت عرضی پر سماعت ملتوی - راگنی دویدی کی ضمانت عرضی

ریاست کی وزارت داخلہ کے تحت سی سی بی نے متعدد اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے کثیر مقدار میں منشیات ضبط کی گئی ہیں۔

drugs
drugs

By

Published : Sep 19, 2020, 8:15 PM IST

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کی مقامی عدالت نے ہفتہ کو ڈرگ اسمگلنگ معاملہ میں گرفتار اداکارہ سنجنا گلرانی اور راگنی دویدی کی ضمانت عرضی پر سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اس معاملہ کی آج سماعت ہوئی لیکن اس دوران عدالت میں سنیٹرل کرائم برنچ کی جانب سے پیش ہوئے سرکاری وکیل نے اس معاملہ میں چارج شیٹ دائر کرنے کے لیے دوروز کا وقت طلب کیا.دونوں اداکاراؤں کو یہاں کی پرپنا اگرہارا جیل بھیج دیا گیا ہے۔

نارکوٹکس ڈرگ اینڈ سائیکوٹراپک سبسٹینس(این ڈی پی ایس)ایکٹ کے معاملات کی خصوصی عدالت نے گزشتہ ہفتہ کو اداکارہ سنجنا گلرانی اور سافت ویئر انجینئر سے ڈرگ اسمگلر بنے پرتیک شیٹی کو 30ستمبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے
خبر کا اثر: مسلم مسافر خانہ میں مرمت کا کام شروع

اس معاملہ میں راگنی اور چھ دیگر ملزمان 27 ستمبر تک عدالتی تحویل میں ہیں۔ اس درمیان ریاستی حکومت نے سی سی بی پولیس کو اس معاملہ کی تفتیش کے لیے پوری چھوٹ دے دی ہے۔

ریاست کی وزارت داخلہ کے تحت سی سی بی نے متعدد اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے کثیر مقدار میں منشیات ضبط کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details