آٹو اور ٹیکسی ڈرائیورز کے مطابق حکومت کی جانب سے اعلان تو کیا گیا لیکن ابھی تک انہیں پانچ ہزار روپئے موصول نہیں ہوئے ہیں۔
گلبرگہ: ریاستی حکومت سے آٹو ڈرائیورز ناراض - ڈرائیورز
کرناٹک حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے چلتے نافذ لاک ڈاون کی وجہ سے پریشان حال آٹو اور ٹیکسی ڈرائیورز کو پانچ ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
گلبرگہ: ریاستی حکومت سے آٹو ڈرائیورز ناراض
گلبرگہ شہر کے آٹو ڈرائیورز نے حکومت سے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے پریشان حال ڈرائیورس کو پانچ ہزار روپئے کی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی تک 80 فیصد ڈرائیورس کو رقم نہیں ملی ہے۔
ڈرائیورس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تمام ڈرائیورس کو پانچ ہزار روپئے کی رقم فراہم کرے۔ آٹو ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ انہیں لاک ڈاون کی وجہ سے کافی مشکلات سے گذرنا پڑ رہا ہے۔