اردو

urdu

ETV Bharat / state

دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے کا مطالبہ

کرناٹک میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر دسویں جماعت کے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے کا مطالبہ
دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے کا مطالبہ

By

Published : May 13, 2020, 4:22 PM IST

سوامی وینو گوپال سوامی ویویکانندا آشرم یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت ٹرین اور بسوں کو شروع کر رہی ہے مگر بچوں کی تعلیم اور ان کے مستقبل کے بارے میں حکومت فکرمند نہیں ہے۔'

دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے کا مطالبہ

بچوں کے سالانہ دسویں جماعت کے امتحانات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں میں کافی تناؤ دیکھا جا رہا ہے انہوں نے ریاستی حکومت کرناٹکا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بسوں میں اور کاروباری لوگوں پر سماجی دوری برقرار رکھنے کی ہدایت دے کر کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی ہے اسی طرح دسویں جماعت کے امتحانات بھی سماجی دوری اور ایک بنچ پر ایک ہی طالب علم کو بٹھانے کی ہدایت دیتے ہوئے امتحانات منعقد کریں۔

سوامی جی نے کہا کہ 'طلبہ وطالبات کے امتحان کے لیے شہر میں کئی اسکول اور کالج موجود ہے جہاں پر آسانی سے بچوں کو دور دور فاصلے پر بٹھا کر امتحان لکھوایا جاسکتا ہے۔'

انہوں نے ریاستی وزیر تعلیم سوریش کمارسے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ریاست کرناٹک میں دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کرائے جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details