ریاست میں بدھ کو 7,345نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 27.84لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ کورونا کے فعال معاملات کے معاملے میں کرناٹک پورے ملک میں پہلا نمبر پر ہے جبکہ مہاراشٹر کا دوسرا نمبر ہے۔
انفیکشن کے معاملہ میں کرناٹک مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 27,84,355 ہوگئی ہے۔ اس دوران 17,913مزید مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 25,99,472ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 148مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کا اعدادو شما ر 33,296ہوگیا ہے۔