اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: کانگریسی رکن اسمبلی مستعفی - اسپیکر رمیش کمار

کانگریسی رکن اسمبلی کے استعفی کو جنتا دل(سیکولر)۔کانگریس اتحادی حکومت کے لیے بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے۔

karnataka-congress-mla-anand-singh-resigns-from-assembly-1

By

Published : Jul 1, 2019, 4:17 PM IST


کرناٹک میں وجئے نگر سے کانگریسی رکن اسمبلی آنند سنگھ نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آنند سنگھ نے اسمبلی کے اسپیکر رمیش کمار کو اپنا استعفی سونپ دیا۔

کرناٹک کے سیاسی گھمسان مزید تیز ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کانگریس اور جنتا دل (ایس) کے کچھ اور ممبران اسمبلی استعفی دے سکتے ہیں۔ اس سے ریاست کی ایچ ڈی كمارسوامی قیادت والی جنتا دل ایس ۔كانگریس حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

گزشتہ ماہ کرناٹک جنتا دل (ایس) کے سربراہ ایچ وشوناتھ نے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی شکست کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ وشوناتھ کے نظرانداز کیے جانے اور پارٹی کے اہم فیصلوں میں اعتماد میں نہ لیے جانے کے سلسلے میں مبینہ طور پر خوش نہیں تھے۔ وہ مخلوط حکومت کے کام کاج کے بارے میں بھی کانگریس کے سینئر لیڈر سدا رميا سے شاہراہ عام پر الجھ گئے تھے۔

لوک سبھا انتخابات میں کرناٹک میں بی جے پی کی کارکردگی کافی اچھی رہی۔ پارٹی کو 28 میں سے 25 سیٹیں ملیں۔ حکمران جنتا دل (ایس) اور کانگریس کے کھاتے میں صرف ایک ایک سیٹ گئی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details