اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مرکزی حکومت روزگار دینے میں ناکام' - مرکزی حکومت

ریاستی کانگریس کے سینئر رہنما وینکٹ ریڈی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی حکومت روزگار دینے میں ناکام
مرکزی حکومت روزگار دینے میں ناکام

By

Published : Jun 1, 2020, 2:19 PM IST

مرکزی حکومت کی دوسری معیاد کے ایک سال مکمل ہونے پر ریاست کرناٹک پردیش کانگریس کے قائد وینکٹ ریڈی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔

مرکزی حکومت روزگار دینے میں ناکام

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی دوسری معیاد کے ایک سال سال گزشتہ پانچ سالوں کی طرح ناکام رہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے باتوں باتوں میں ملک کو ترقی یافتہ بنا دیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بے رزگاری سمیت متعدد مسائل کے حل کے لئے کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کیے گئے وعدے اس بار بھی پورے نہیں ہوئے۔ اس حکومت سے زیادہ امید نہیں کرسکتے ہیں۔

کانگریسی رہنما کاکہنا ہے چاہے وہ غریبوں کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالنے کی بات ہو، بلاک منی لانے کی بات ہو، بے روزگاروں کو روزگار دینے کی بات ہو، کوئی وعدہ آج تک پورا نہیں ہوا ہے۔

ایک سال کے دوران مرکزی حکومت نے ملک کے لئے کیا کیا وہ عام بھارتیوں کے سامنے ہے ۔ حکومت چا ہے جو کچھ بھی کہہ لے حقیقیت لوگوں کے سامنے ہے اس پر پردہ ڈالا نہیں جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پاس مزید چار سال ہیں اگر مرکزی حکومت ملک کو ترقی دینا چاہتی ہے تو وعدے نہیں کام کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details