بیدر:کرناٹک کے دارالحکومت بنگورو میں 6 نومبر کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی ( اے آئی سی سی) کے نئے صدر ملکارجن کھٹرگے کے لئے استقبالہ تقریب کے سلسلہ میں ریاستی کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی ) کے کارگزار صدر و رکن اسمبلی تعلقہ بھالکی ضلع بیدر ایشور کھنڈرے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔Karnataka Congress Committee Contact Press Conference On Mallikarjun Kharge Felicitation
رکن اسمبلی تعلقہ بھالکی ضلع بیدر ایشور کھنڈرے نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکاارجن کھٹرگے جی کے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نئے صدر منتخب ہونے پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔بیدر ضلع میں اس تقریب کا اہتمام کیا جائے گا اس تقریب میں تقریباً 10,000 کارکنان شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس تقریب کے لئے کلیان کرناٹک جس میں بیدر ، گلبرگہ یادگیر، ریچور ،کوپل اضلاع سے پچاس ہزار کارکنان شرکت کریں گے۔اس تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔