اردو

urdu

ETV Bharat / state

کمارا سوامی کا استعفی منظور - استعفی

کرناٹک میں زبردست سیاسی گھمسان کے بعد کمار سوامی مخلوط حکومت آج ووٹنگ کے دوران اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ووٹنگ کے دوران حکومت کو 99 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی اور اس کی حلیف کو 105 ووٹ ملے۔

کمارا سوامی

By

Published : Jul 23, 2019, 10:37 PM IST

Updated : Jul 23, 2019, 11:06 PM IST

کمارا سوامی نے گورنر وجو بھائی والا کو اپنا استعفی پیش کیا جسے گورنر نے منظور کرلیا ہے۔

گورنر نے کمارا سوامی کا استعفی منظور کرنے کے ساتھ ہی ان سے اگلا بندوبست ہونے کارگزار وزیراعلی کی حیثیت سے اپنے عہدے پر برقراررہنے کی درخواست کی ہے ۔لیکن اس دوران ان سے پالیسی سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کرنے کو کہاہے ۔

اسمبلی میں شکست کے بعد کمار سوامی نے گورنرہاؤس جاکر مسٹر وجوبھائی والا کو اپنا استعفی پیش کردیا۔ان کے ساتھ نائب وزیراعلی جی پرمیشور ،آبی وسائل کے وزیر ڈی کے شیوکمار اور کچھ دیگر وزرابھی تھے ۔

ریاست میں کانگریس اور جنتادل ایس کی مخلوط حکومت 23مئی 2018کو قائم ہوئی تھی اور ٹھیک 14ماہ بعد یہ حکومت گرگئی ۔

Last Updated : Jul 23, 2019, 11:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details