اردو

urdu

ETV Bharat / state

یدیورپا کے بعد ان کی بیٹی بھی کورونا کی زد میں آئی - ریاست کرناٹک

کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدیورپا کی بیٹی بھی کورونا مثبت پائی گئی ہیں اور انہیں بنگلور کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یدیورپا کے بعد ان کی بیٹی بھی کوروناکی زد میں آئی
یدیورپا کے بعد ان کی بیٹی بھی کوروناکی زد میں آئی

By

Published : Aug 3, 2020, 2:01 PM IST

ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کے بعد ان کی بیٹی بھی کورونا مثبت پائی گئی ہیں۔ اس سے قبل یدیورپا کواتوار کے روز کورونا پازیٹو آنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یدیورپا نے اپنے ٹویٹرہینڈل پر لکھا’’میری کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے ، حالانکہ میں ٹھیک ہوں۔ میں ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہورہاہوں۔ میں درخواست کروں گا کہ جو بھی میرے رابطے میں آنے ہیں اپنا ٹسٹ کرائیں اورخود آئسو لیشن میں چلے جائیں‘‘۔

وزیراعلیٰ نے دو دن قبل کورونا کاٹسٹ کرایا تھا۔

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور کرناٹک کے سابق وزیراعلی اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے رہنما سدارمیا سمیت متعدد رہنماؤں نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details