اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور:سگما فاؤنڈیشن و لیڈ ٹرست کا دو روزہ کانفرنس - دو روزہ

دارالحکومت بنگلور میں سگما فاؤنڈیشن و لیڈ ٹرسٹ کا 8 واں 27 اور 28 جولائی کو دو روزہ نن گورنمنٹ آرگنائزیشن کانفرنس کا انعقاد  ہوا، جس میں  جنوبی بھارت سے لے کر شمالی بھارت کے این جی اوز کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

بنگلور:سگما فاؤنڈیشن و لیڈ ٹرست کا دو روزہ کانفرنس

By

Published : Jul 29, 2019, 3:30 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں سگما فاؤنڈیشن و لیڈ ٹرست کے زیر اہتمام 8 ویں دو روزہ جنوبی بھارت این جی اوز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

بنگلور:سگما فاؤنڈیشن و لیڈ ٹرست کا دو روزہ کانفرنس

اس کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر سکریٹری برائے اقلیتی بہبود ابراہیم اڈور نے شرکت کی۔

اس موقع پر سکریٹری برائے اقلیتی بہبود ابراہیم اڈور نے کہا ہے کہ حکومتوں کی فلاحی اسکیمز کو اصل مستحقین کو پہنچانا این جی اوز کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے ۔

وہیں ڈائریکٹوریٹ آف اقلیتی کے انچارج اصلاح الدین گدیال مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی ہے۔

اس موقع پر ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری ابراہیم اڈور آئی اے ایس نے سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں کو آواز دی کہ وہ اپنی خدمات کے دائرے کو وسعت دینے کے ساتھ یہ بھی یقینی بنائیں کہ حکومتوں کی طرف سے جو فلاحی اسکیمیں سماج کے غریب طبقے کے لئے نافذ کی جاتی ہیں ان کا فائدہ اصل مستحقین تک پہنچے۔

بنگلور:سگما فاؤنڈیشن و لیڈ ٹرست کا دو روزہ کانفرنس
ساتھ ہی اس موقع پر جن معروف این جی اوز کے شخصیات کو اعزازات سے نوازے گئے ان میں میسور میں لاوارث میتوں کی تدفین کی خدمات انجام دینے والے ایوب احمد، رائٹ ٹو ایجوکیشن لکھنو کی کارکن ثمینہ بانو، کیرالا کی سماجی کارکن صفیہ حنیف، کولکاتہ کے امید فاؤنڈیشن کے بانی و یوٹیوبر ولی رحمانی، مرحوم محمد مون حاجی کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی کانفرنس میں کئی ایسے سماجی کارکنان جنہوں نے معاشرہ کے لیے نمایاں خدمات انجام دئے ہیں انہیں ایوارڈس و اعزازات سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details