اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک ضمنی انتخابات: شیواجی نگر سے کانگریس کی جیت - کانگریس

ریاست کرناٹک میں 15 اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی تھی جن میں شیواجی نگر ایک اہم حلقہ کا مانا جا رہا تھا اور اس حلقے میں کانگریس کے امیدوار رضوان ارشد نے کامیابی درج کی۔

شیواجی نگر سے کانگریس کی جیت
شیواجی نگر سے کانگریس کی جیت

By

Published : Dec 9, 2019, 11:14 PM IST

شیواجی نگر حلقہ گزشتہ 35 برسوں سے کانگریس پارٹی کا گڑھ ہے اور کانگریس کے سابق رہنما روشن بیگ اس حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوتے رہے۔

شیواجی نگر سے کانگریس کی جیت، ویڈیو

گزشتہ ماہ کرناٹک میں بڑا سیاسی ڈرامہ ہوا تھا جس بی جے پی نے ارکان اسمبلی کو بغاوت کروا کر اپنی پارٹی میں شامل کر کے اقتدار حاصل کیا تھا۔

اس وقت 17 ارکان اسمبلی نے کانگریس اور جے ڈی ایس سے بغاوت کی تھی جس کے نتیجہ میں یہ ضمنی انتخابات ہوئے۔

ان ضمنی انتخابات میں شیواجی نگر حلقہ اسمبلی بھی تھا جہاں سے کانگریس کے امیدوار رضوان ارشد نے زبردست کامیابی حاصل کی۔

رضوان ارشد نے 49887 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل بی جے پی کے امیدوار سراون کو 36367 ووٹ ملے۔

اس سلسلے میں کانگریس کے سینیئر رہنما ضمیر احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'رضوان ارشد کی کامیابی عوام کے اتحاد کا ثمرہ ہے جبکہ ریاست میں دیگر جگہوں پر بی جے پی نے پیسوں کے زور پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اس موقع پر رضوان ارشد کی اہلیہ نجیحہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا 'وہ اس کامیابی کو شیواجی نگر کی عوام کی کامیابی تصور کرتی ہیں۔

واضح رہے رضوان ارشد کانگریس کے دوسرے امیدوار ہیں جنہوں نے اس ضمنی انتخابات میں جیت حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details