اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: یادگیر سے دیگر اضلاع کے لئے بس خدمات شروع - مہاجر مزدور

جہاں تک سٹی بس سروس شروع کرنے کی بات ہے صرف ایک بس، بس اسٹینڈ سے گاندھی چوک کے لئے چلائی جارہی ہے۔ آرٹی ٹی سی ملازمین، ڈرائیورز، اور کنڈکٹرز کو لاک ڈاؤن سے متعلق سماجی فاصلہ و ماسک پہننے سے متعلق ضروری ہدایت دی گئی ہیں۔

Bus services from Yadgir to other districts started
کرناٹک: یادگیر سے دیگر اضلاع کے لئے بس خدمات شروع

By

Published : May 20, 2020, 1:41 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر سے دیگر اضلاع کے لیے بس خدمات شروع کی گئی ہے۔ آج صبح سے ہی یادگیر سے دیگر اضلاع کے لئے بس سروس کو شروع کیا گیا۔

کرناٹک: یادگیر سے دیگر اضلاع کے لئے بس خدمات شروعکرناٹک: یادگیر سے دیگر اضلاع کے لئے بس خدمات شروع

یہ خدمات صبح سات بجے سے شام سات بجے تک ہی رہے گی۔ آج جن اضلاع کے لئے بس سروس شروع کی گئی ہے ان میں بیجا پور، بینگلور، کوپل، گلبرگہ، داونگیرہ، ہبلی، رائچور جیسے اضلاع شامل ہیں۔

جہاں تک بینگلور کے لئے بس سروس شروع کرنے کی بات ہے آج صبح سے ہی چار بسوں کو بینگلور کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔ بینگلور جانے والوں کے لیے یادگیر سے صبح سات بجے اور شام 4 بجے بسوں کا انتظام رہے گا۔

دیگر اضلاع کے لئے صبح سات بجے سے ہر ایک گھنٹے میں ایک بس کا انتظام رہے گا۔ ہر بس میں صرف 30 مسافر کو ہی لیا جارہا ہے۔ بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو تھرمل اسکریننگ کرنے کے بعد ہی بس میں سفر کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

جہاں تک سٹی بس سروس شروع کرنے کی بات ہے صرف ایک بس، بس اسٹینڈ سے گاندھی چوک کے لئے چلائی جارہی ہے۔ آرٹی ٹی سی ملازمین، ڈرائیورز، اور کنڈکٹرز کو لاک ڈاؤن سے متعلق سماجی فاصلہ و ماسک پہننے سے متعلق ضروری ہدایت دی گئی ہیں۔

کرناٹک: یادگیر سے دیگر اضلاع کے لئے بس خدمات شروع

ایک خاندان کے افراد کو ایک نشست پر بیٹھنے کی اجازت رہےگی۔ ماسک نہ پہننے والوں کو بس میں سوار نہیں کیا جائے گا۔ مسافرین کو تحفظ کی فراہمی کے لیے تمام تر احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حالانکہ ابھی مسافرین کا اتنا اچھا ردعمل نہیں ہے تاہم ضرورت کے مطابق بس چلائی جارہی ہے ممکن ہے دو چار دنوں میں حالات بہتر ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details