اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں سیاسی بحران اب بھی برقرار

ریاست کرناٹک میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی یہ طے شدہ کہا جارہا ہے لیکن بی جے پی حکومت سازی کب کرے گی یہ کسی کو پتہ نہیں ہے کیوں کہ بی جے پی نے اپنے سیاسی پتے ابھی تک نہیں کھولے ہیں۔

کرناٹک میں سیاسی بحران اب بھی برقرار

By

Published : Jul 26, 2019, 10:14 AM IST

سیاسی بحران کب حل ہوگا اس کے منتظر سابقہ مخلوط حکومت اور عوام سب ہیں۔ کیوں کہ عوام نے مخلوط حکومت کا انتخاب کیا تھا جسے سابقہ مخلوط حکومت کی آپسی چپقلش اور بی جے پی کی حکومت اکھاڑنے کی حکمت عملی نے پانی پھیر دیا۔

حال ہی میں ہوئے فلور ٹیسٹ سے کرناٹک سرخیوں میں ہے۔ وہاں کے حالات اب بھی وہی ہیں جو کچھ دنوں قبل تھے۔ ایچ ڈی کمارا سوامی کے استعفے کے بعد وہ حکومت کی کارگزاریوں پر نظر تو رکھ رہے ہیں لیکن کوئی بڑا فیصلہ نہیں لے سکتے جس کے باعث عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔

کرناٹک میں سیاسی بحران اب بھی برقرار

نئی دہلی میں کرناٹک بی جے پی کے تمام اراکین اسمبلی قومی صدر و وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔

جمعرات کے روز دہلی پہنچنے والے رہنما پورے دن دہلی میں جمے رہے حالانکہ میڈیا کے سامنے وہ کوئی بھی بیان دینے سے بچتے رہے۔

ذرائع کے مطابق کئی لیڈروں کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ پارٹی لائن سے ہٹ کر کوئی بھی بیان دینے سے بچے۔ تاکہ عوام کے پاس غلط مسیج نہ جائے

بہر حال کرناٹک کا سیاسی بحران ابھی ختم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے،حالانکہ یدورپا دہلی نہیں پہنچے۔ یدورپا اپنے رکن اسمبلی کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہتے تاکہ دوسری پارٹیاں ان سے اپروچ نہیں کرسکیں۔

کرناٹک میں سیاسی بحران اب بھی برقرار

وہیں جگدیش شیٹر سمیت کئی رہنما دار الحکومت دہلی میں ہیں، اور میٹنگز کا دور جاری ہے۔

اسی درمیان خبر آئی ہے کہ کرناٹک کے وزیراعلی کی دوڑ میں مدھور سوامی کے نام پر بھی تبادلہ خیال جاری ہے۔ اگر بی جے پی یدورپا کو چھوڑ کر کسی دوسرے کو وزیر اعلی منتخب کر تی ہے تو شاید پارٹی میں خلفشار پیدا ہوسکتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details