روشن ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر محمد شفیع الدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پری میٹرک اورپوسٹ میٹرک اور مولانا آزاد اسکالرشپ 2018.19 جاری نہ ہونے کی صورت میں انہوں نے بیدر انچارج وزیر بنڈپا قاسم پور اور وزیر کھیل و رکن اسمبلی رحیم خان سے ملاقات کی۔
اسکالرشپ نہ ملنے سے طلبا پریشان، متعلقہ ویڈیو مگر کوئی نتیجہ برآمد نہ ہونے کی صورت میں انہوں نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے دہلی میں ملاقات کی اور ایک یاداشت پیش کی، جس میں مرکزی حکومت کی اقلیتی امور کے وزیر سے فوری طور پر تینوں قسم کے اسکالرشپ جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس ضمن میں جلد از جلد احکام جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ بیدر سے محمد شفیع الدین پہلے ماہر تعلیم ہیں جنہوں نے کرناٹک کے اقلیتی طلبا کے لیے دہلی پہنچ کر نمائندگی کی ہے۔
انہوں نے روشن ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے دی گئی یادداشت میں یہ بھی بتایا کہ ٹرسٹ کے تحت دیہی سطح پر دو ہائی سکول اور ایک کالج چلایا جاتا ہے۔
جس کی بدولت مسلمان اور دیگر طبقات کے طلبا اس میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ بیدر شہر کے دیہات کی بڑی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارتی ہے۔