اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Manifesto for Karnataka: بی جے پی آج کرناٹک میں منشور جاری کر سکتی ہے - bjp chief jp nadda bjp manifesto today

بی جے پی آج کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے اپنا منشور جاری کر سکتی ہے۔ بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا پارٹی کا منشور جاری کریں گے۔Karnataka Assembly Election 2023

بی جے پی آج کرناٹک میں منشور جاری کر سکتی ہے
بی جے پی آج کرناٹک میں منشور جاری کر سکتی ہے

By

Published : May 1, 2023, 10:14 AM IST

Updated : May 1, 2023, 11:52 AM IST

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے پیش نظر بی جے پی آج اپنا منشور جاری کر سکتی ہے۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا پارٹی کا منشور جاری کریں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس منشور میں بی جے پی سماج کے ہر طبقے کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرے گی۔ پچھلے الیکشن میں بھی ایسا ہی کیا گیا تھا۔ اس دوران ریاست کے تجربہ کار قائدین کی شرکت متوقع ہے۔ منشور میں نوجوانوں پر خصوصی توجہ دینے کی بات کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی منشور میں شامل جائے گا۔ ساتھ ہی ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھی زور دیا جائے گا۔ بارہویں جماعت پاس کرنے والے نوجوانوں اور لڑکیوں کے لیے خصوصی اعلان کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل ریاست میں ہوئے انتخابات میں پارٹی نے اپنے منشور میں سماج کے ہر طبقے کو چھونے کی کوشش کی تھی۔ ساتھ ہی گائے کے تحفظ کے اقدامات پر بھی توجہ دی گئی۔ دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کولار میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اور سانپ کے درمیان موازنہ کرنے پر کانگریس پر تنقید کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں کے عوام آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو کرناٹک کے کالابوراگی میں ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ پی ایم مودی ایک زہریلے سانپ کی طرح ہیں۔ کانگریس کے اس تبصرے پر پی ایم مودی نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کانگریس سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کر رہی ہے۔کانگریس اب دھمکیاں دے رہی ہے۔ کہتے ہیں مودی تمہاری قبر کھودی جائے گی۔ وہ میرا موازنہ سانپ سے کر رہے ہیں اور لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔PM Visits Karnataka کرناٹک میں وزیر اعظم دو دن میں چھ ریلیاں اور دو روڈ شو کریں گے

پی ایم مودی نے کہا کہ ملک کے لوگ میرے لیے بھگوان شیو کے روپ میں ہیں اور میں بھگوان کے روپ میں عوام کے گلے کا سانپ بننا قبول ہے۔ کرناٹک کے عوام اسے 10 مئی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے پارٹی کو 'پرانا انجن' قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک پرانا انجن ہے، جس کی وجہ سے ترقی رک گئی۔ کانگریس پارٹی عوام سے کئے گئے وعدوں کو کبھی پورا نہیں کرتی ہے۔ نامکمل گارنٹی اس کا ریکارڈ ہے۔ کانگریس نے عوام کو دھوکہ دیا ہے لیکن بی جے پی نے ترقی کے کئی کام کرکے تمام ضمانتیں پوری کی ہیں۔

Last Updated : May 1, 2023, 11:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details