بی جے پی حکومت سے عوام بیزار، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں: عآپ امیدوار بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر جنوب اسمبلی حلقے کے عام آدمی پارٹی کے امیدوار محمد نسیم الدین پٹیل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بیدر جنوب اسمبلی حلقے کے کمٹانہ دیہات میں گھر گھر انتخابی مہم کے تحت لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں عآپ امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ برسراقتدار بی جے پی حکومت سے بیزار ہو چکے ہیں ہر طرف نفرت ذات پات کی سیاست اور رشوت خوری کے باعث ریاست بھر میں عوام پریشان حال ہیں۔ وہیں بے روزگاری اور مہنگائی کے سبب عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نوجوان روزگار کے لیے اپنے والدین اپنا وطن چھوڑ کر دور دراز ریاستوں میں روزگار کی تلاش میں در در بھٹک رہے ہیں۔
محمد نسیم الدین پٹیل نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے دلی ماڈل کے ذریعے ریاست کرناٹک میں بھی خواتین کے لئے مفت بسوں کا انتظام، سرکاری اسکولوں میں بہتر تعلیم کے ساتھ تمام ضروریات کی چیزیں مہیا کرنا، صحت کو لے کر عوامی مرکز پر پرائمری ہیلتھ سنٹر کا قیام وہ دیگر اسکیم عام آدمی پارٹی ریاست کرناٹک میں بھی عوام کو پہنچانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم نے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا تو لوگوں نے اپنے مختلف مسائل سے ہمیں آگاہ کیا اور عوام اس بار تبدیلی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں برسراقتدار بی جے پی حکومت میں رشوت خوری کا چلن عام ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام میں کافی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی رشوت خوری سے پاک پارٹی ہے رشوت خوری کے نظام کو ختم کرنے کے لیے ہی عام آدمی پارٹی دلی پنجاب کے بعد ریاست کرناٹک میں بھی ایسے نمائندوں کو منتخب کرنا چاہتی ہے جو رشوت خوری کے چلن کو ختم کر سکیں اور سماج میں عام لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے خدمت کا جذبہ لے کر سیاست میں آنا چاہتے ہیں۔ اس موقعے پر انہوں نے اپنے پارٹی کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیدر جنوب اسمبلی حلقے کے مختلف دیہاتوں میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے چلائی جارہی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقعے پر عام آدمی پارٹی کے اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Mallikarjun Kharge Slams Modi وزیراعظم غیر ضروری باتیں کر کے لوگوں کے ذہن کو بھٹکانے کا کام کرتے ہیں، ملکارجن کھرگے