اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: دیوالی کے موقع پر گرین پٹاخے کی اجازت - دیوالی کے موقع پر صرف گرین پٹاخوں

ریاست کرناٹک میں اب دیوالی کے موقع پر صرف گرین پٹاخوں کو ہی جلایا جاسکتا ہے جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں رہنمایانہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Karnataka allows green firecrackers during Diwali
کرناٹک: دیوالی کے موقع پر گرین پٹاخے کی اجازت

By

Published : Nov 13, 2020, 3:49 PM IST

کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے گذشتہ دیوالے کےلیے تبدیل شدہ رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال دیوالی کے موقع پر صرف لائسنس یافتہ دکانوں کے ذریعہ صرف گرین پٹاخوں کو فروحت کرنے کی اجازت رہے گی۔

اطلاعات کے مطابق گرین پٹاخوں میں نقصان دہ کمیکلز نہیں ہوتے تاہم ان کے جلانے سے آب و ہوا میں آلودگی میں کافی حد تک کمی ہوتی ہے اور یہ روایتی پٹاخوں کی بہ نسبت کم نقصان دہ ہوتے ہیں۔

کرناٹک حکومت کے مطابق گرین پٹاخوں کو متعدد ریسرچ اینڈ سیفٹی اداروں کی جانب سے تحقیق کے بعد منظوری دی گئی ہے۔

حکومت نے شہریوں کو کوویڈ وبا کے چلتے ماحولیاتی تحفظ اور صحت سے متعلق خدشات کے پیش نظر صرف گرین پٹاخے خریدنے کا مشورہ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details