اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر کا تالاب پوری طرح خشک - ضلع یادگیر

کرناٹک کا بڑا تالاب پوری طرح خشک ہوگیا ہے، اور تالاب کے گردو نواح کے کھیتوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے کاشتکاری بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

یادگیر کا تالاب پوری طرح خشک

By

Published : Jun 19, 2019, 3:07 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں چار سو ایکر کاشتکاری کی زمین کو اسی تالاب سے سیراب کیاجاتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ 70 برس سے یہ تالاب کبھی خشک نہیں ہوا تھا، لیکن شدید گرمی اور بارش کے نہ ہونے سے ایسے حالات پیدا ہوئے تھے۔

مسلسل دو برس سے ناکافی بارش ہونے کی وجہ سے ضلع میں پانی کا مسئلہ بہت سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، جس کی وجہ سے مقامی کسانوں کو اور پالتو جانوروں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کسان ملک کی ریڈھ کی ہڈی کہلاتا ھے۔ آزادی سے سے لے کر آج تک 75 فیصد سے زائد آبادی کا انحصار زراعت پر تھا۔ لیکن اب یہ 40 فیصد پر پہنچ چکا ہے اور کسان قرض کے بوجھ کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔

یادگیر کا تالاب پوری طرح خشک

اس ترقی یافتہ دور میں بھی کسانوں کو خوف کے ماحول میں زندگی گزارنی پڑرہی ہے، جبکہ حکومت کو چاہیے کہ کسانوں کے مسائل کو فوری حل کرے۔

یادگیر کے کسانوں نے حکومت اور ضلع کے زمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے مسئلے کو حل کریں، تاکہ کسانوں کو خوشحال زندگی گزارنے کا موقع فراہم ہوسکے۔

واضح رہے کہ حکومت کرناٹکہ کی جانب سے ریاست میں 150 سے زائد تعلقہ جات کو خشک زدہ قرار دے دیا گیا تھا، جن میں سے ایک یادگیر بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details