کرناٹک کانگریس کمیٹی کا اجلاس - کانگریس
ریاست کرناٹک میں کانگریس کے سینیئر رہنماؤں نے پارٹی کی لوک سبھا انتخابات میں شرمناک شکست کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے اجلاس طلب کیا ہے۔
انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج کے سی وینوگوپال نے کہا کہ اجلاس منعقد کرنے کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ کانگریس کے لیے کیا غلط ہوا۔
واضح رہے کہ کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل سیکولر کے ساتھ اتحاد کرکے 28 لوک سبھا نشستوں میں سے 21 نشستوں میں امیدوار اتارے تھے جن میں سے ایک ہی سیٹ پر کانگریس کو کامیابی ملی۔جبکہ بی جے پی کو سب سے زیادہ 25 سیٹ حاصل ہوئی۔
انہوں نےمزید کہا کہ کرناٹک انتخابات میں پارٹی کی شکست پر ایک رپورٹ پارٹی ہائی کمان کو بھیجی جائے گی۔
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دنیش گنڈو راو‘ کارگزار صدر ایشور کھندرے‘ کانگریس مقننہ پارٹی کے لیڈر سدارامیا نے اجلاس میں شرکت کی۔