بیدر : جماعت اسلامی ہند بیدر کی جانب سے شہر کی جامع مسجد میں جلسہ سیرت حضرت ابراہیم علیہ السلام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد رکن جماعت حیدر آباد نے اس موقع پر اسوہ ابراہیمی اور عصر حاضر کے تقاضے عنوان کے تحت اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم علیہ اسلام شرک کو دلائل کے ذریعہ باطل کر دکھایا۔
انہوں نے بتایا کہ ملت ان دنوں جن آزمائشوں سے گذر رہی ہے، ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے ابراہیم جیسا ایمان پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ آج کی نئی نسل کو حضرت اسماعیل جیسی اطاعت و فرمانبرداری اختیار کرنے کی ضرورت ہے، تا کہ وہ اپنے بوڑھے ماں باپ کا سہارا بن سکیں اور انہیں ہر طرح کے غم سے دور رکھ سکیں۔
مولانا محمد مونس کرمانی صدر مجلس العلماء بیدر نے آج بھی ہو براہیم کا ایماں پیدا عنوان کے تحت بتایا کہ حضرت ابراہیم نے دین کی خاطر ماں باپ کو ،جائیداد کو اور وطن کو چھوڑ نا گوارہ کر کیا ، لیکن دین کو چھوڑ نا گوارہ نہیں کیا۔ جس کی پاداش میں آپ کو آگ میں جھونک دیا گیا آپ نے ایک اللہ کی اطاعت وفرمانبرداری سے منہ نہیں موڑا۔ اس جلسہ کا آغاز سید جمیل احمد ہاشمی کے درس قرآن سے ہوا جس میں موصوف نے بتایا کہ قرآن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیام اور ابراہیم کی زندگیوں کو اسوہ حسنہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:Eid Ul Adha 2023 تاریخی عیدگاہ سرینگر میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح 9 بجے ادا کی جائے گی، انجمن اوقاف
محمد معظم امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر نے اپنے اختتامی خطاب میں فرمایا کہ اللہ نے ابراہیم کو لمبے عرصہ تک اولاد سے محروم رکھا، لیکن آپ نے اللہ کے علاوہ کسی اور سے منتیں مراد نہیں مانگی، بلکہ اللہ ہی سے صالح اولاد کی دعا کرتے رہے، بالآخر ضعیف العمری میں اولاد سے سرفراز فرمایا۔ اس جلسہ میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین شریک رہے۔ شہ نشین پر جناب محمد آصف الدین رکن مجلس شوریٰ، جناب محمد اکرم علی، سید ابراہیم اور سید عتیق اللہ موجود ہے۔ جناب محمد عارف الدین نے نظامت کے فرائض بہ حسن و خوبی انجام دیئے دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔