ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ گرمٹکل میں جے کرناٹک تنظیم کی جانب سے اترپردیش کے ہاتھرس میں پیش آئے جنسی زیادتی کے واقعے کو لے کر تحصیل آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔
جے کرناٹک تنظیم کے صدر ناگیش نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئے دن لڑکیوں اور خواتین پر بڑھتے ہوئے حملے تشویشناک ہے۔
یہ انسانی معاشرے کے لئے شرمناک بات ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور محکمہ پولیس کو ایسے معاملوں کو روکنے کے لئے چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو مناسب تحفظ فراہم کرنے کے لئے بہتر اقدامات کرنے کی اہم ضرورت ہے۔