اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسانوں کی تحریک نے ملک بھر کو متحد کیا ہے: ڈاکٹر درشن پال

سنیوکت کسان مورچہ کے کنوینر ڈاکٹر درشن پال نے کہا کہ کسانوں کی تحریک اس قدر مضبوطی کے ساتھ اپنی منزل کی اور بڑھ رہی ہے، نہ صرف دہلی بارڈرز پر بلکہ ملک بھر کے تمامی ریاستوں میں کسان ہی نہیں بلکہ عوام بھی ان کے کندھے سے کندھا ملاکر مرکز کی حکومت کے نافذ کردہ تین زرعی قوانین کی مخالفت میں پیش پیش ہیں۔

dr darshan pal
ڈاکٹر درشن پال

By

Published : Mar 21, 2021, 9:32 AM IST

ڈاکٹر درشن پال جنوبی بھارت کے دورے پر ہیں اور اسی ضمن میں بنگلورو میں قیام پذیر ڈاکٹر پال نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی قوانین جو پہلے سے ہیں انہیں کا نفاذ درست طریقے سے کیا جائے۔ حکومت اس سلسلے سرمایہ لگائے اور کسانوں کو دیے گئے قرض کو معاف کرے تاکہ اس سے کچھ حد تک کسانوں کی تکالف دور ہو سکے۔

دیکھیں ویڈیو

ڈاکٹر درشن پال نے بتایا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ سومیناتھن کمیشن کی رپورٹ کو نافذ کرے اور یو این کے گائیڈلائنز کے مطابق کسانوں سے مشورہ کر کسی بھی قانون کے بارے میں بات کریں۔

درشن پال کہتے ہیں کہ بی جے پی حکومت کا زرعی قوانین کا عجلت میں اور زبردستی سے لانا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہ ان قوانین سے کارپوریٹز کو ضرور فائدہ پہونچ سکتا ہے لیکن مجبوراً کسانوں کی نہ صرف زمین ان قوانین سے چھینی جائیگی بلکہ ان کا روزگار و کھیتی بھی ان سے چھن جائیگی۔

اس موقع پر داکٹر درشن پال نے بتایا کہ کسانوں کی اس تحریک سے ملک بھر میں کئی بڑے فائدے ہویے ہیں جیسے بھارتیہ جنتا پارٹی کا فرقہ پرستی کا ایجنڈا کمزور پڑا ہوا ہے۔

گجر اور مینا جو ایک دوسرے سے نظر نہیں ملاتے تھے ان میں اتحاد ممکن ہوا ہے اور اسی طرح کئی اقوام میں مضبوط اتحاد پیدا ہوا ہے۔

ڈاکٹر درشن پال نے بتایا کہ کسانوں کی یہ تحریک نے ایک تاریخ بنائی ہے اور کسانوں کی جدوجہد و کامیابی بھی تاریخی ہوگی۔

مزید پڑھیں:

خاص رپورٹ: گلبرگہ کا قدیم درگاہ جہاں زہر کو زائل کرنے والا کنواں موجود ہے

ڈاکٹر درشن پال نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ کسانوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ساتھ دیں اور اسے کامیاب بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details