جس کے رد عمل میں حکمراں جماعت کانگریس اور جے ڈی ایس نے محکمہ انکم ٹیکس کے دفتر کے رو برو شدید احتجاج کیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس احتجاج کی قیادت وزیر اعلی کمارا سوامی کر رہے ہیں۔
بنگلور میں آئی ٹی کے چھاپے، وزیر اعلی کا زبردست احتجاج - کانگریس
کرناٹک کے مختلف مقامات پر محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے جے ڈی ایس رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
jds
وزیراعلیٰ کمارا سوامی نے اسے بدلے کی سیاست قرار دیا۔ انہوں نے کہا 'ہم ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں'۔
اس موقع پر جے ڈی ایس کے سینیئر لیڈر شفیع اللہ نے کہا کہ یہ مودی حکومت کی سازش ہے اور انتخابات کی تیاریوں میں خلل کی کوشش ہے جو ناکام ہوکر رہے گی۔