اردو

urdu

By

Published : Aug 26, 2022, 8:04 AM IST

ETV Bharat / state

Ganesh Chaturthi Celebration In Schools اسکولز میں ایک ہی مذ ہب کے ماننے والوں کو رعایت دینا دستور کے مغائر

ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے صدر ایڈووکیٹ محمد طاہر نے کہا کہ وزیر تعلیم نے کن اصولوں پر اپنے عہدے اور راز داری کا حلف لیا تھا،انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کے وزیر تعلیم کے طور پر تعلیمی اداروں میں آر ایس ایس کے نظریات کو فروغ دینے سے گریز کریں، اور دستورہند کے مطابق ہی تعلیمی اداروں میں تمام تر سرگرمیاں انجام دی جائیں۔ Karnataka Education Minister Says Schools Can Celebrate Ganesh Chaturthi

کرناٹک
کرناٹک

ریاست کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے ریاست کے اسکولز میں برادارن وطن کے مذہبی تہورا ’گنپتی پوجا ’کی اجازت دی ہے،وزیر تعلیم کے اس قدم پر سیاسی و سما جی شخصیات نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے دستور ہند پر حملہ سے تعبیر کیا ہے۔ ادھر کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین شافی سعدی نے بی جے پی حکومت کے اس قدم کا خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہےکہ مسلم طلباء کو بھی نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔

کرناٹک

Karnataka Education Minister Says Schools Can Celebrate Ganesh Chaturthi

اس معاملے میں ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے صدر ایڈووکیٹ محمد طاہر نے کہا کہ وزیر تعلیم نے کن اصولوں پر اپنے عہدے اور راز داری کا حلف لیا تھا،انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کے وزیر تعلیم کے طور پر تعلیمی اداروں میں آر ایس ایس کے نظریات کو فروغ دینے سے گریز کریں اور دستور ہند کے مطابق ہی تعلیمی اداروں میں تمام تر سرگرمیاں انجام دی جائیں۔

مزید پڑھیں:Hijab Girl Tops Karnataka Exam: کرناٹک کی باحجاب طالبہ الہام نے بارہویں میں دوسرا مقام حاصل کیا

واضح رہے کہ کرناٹک میں گزشتہ ماہ دائیں بازو جماعتوں کی جانب سے تعلیمی اداروں مسلم طالبات کے حجاب زیب تن کرنے کے خلاف جو مہم چلائی گئی تھی اس مہم کے دوران وزیر تعلیم کے علاوہ بی جے پی کے متعدد رہنما کالجز یونیفارم کو بنیاد بتا تے ہوئے طالبات کے درمیان یسکانیت کا حوالہ دے رہے تھے،اور تعلیمی اداروں میں حجاب زیب تن کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا مطابلہ کر رےہ تھے، حالانکہ یہ معاملہ ابھی عدالت عظمی میں زیر التوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details