کرناٹک کے ضلع یادگیر کے مقامی کنڑ اخبار یادگیر ٹائمز کے 7 سال مکمل ہونے پر ضلع دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس کی صدارت کمشنر محکمہ بلدیہ بھمنا نائیک نے کی، جبکہ کرناٹک یونین ورکنگ جرنلسٹ یادگیر کے صدر آندودھر، سینئر صحافی ایس مٹ، وینوگوپال صدر ویویکانند آشرم یادگیر، و دیگر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر سوامی وینوگوپال صدر ویویکانند آشرم یادگیر نے روزنامہ یادگیر ٹائمز کے 7 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کے دور میں پرنٹ میڈیا کو برقرار رکھنا سب سے بڑی جدوجہد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی اخبارات میں مقامی خبروں کو بہت کم جگہ ملتی ہے جبکہ مقامی اخبارات کی خصوصیت ہوا کرتی ہے کہ ہر چھوٹی بڑی مقامیخبر مقامی اخبارات کی زینت بنتی ہے۔
شہر کے ذمہ داران، سیاسی قائدین اور اہل ثروت احباب کو چاہیے کہ مقامی اخبارات کا تعاون کرے کسی بھی اخبار کو جب تک مقامی تعاون حاصل نہیں ہوگا وہ کامیابی کی منزلیں طے نہیں کر سکتا۔
مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے بلدیہ کمشنر نائیک نے ایڈیٹر کی کوششوں کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یادگیر ٹائمز نے ہمیشہ مقامی خبروں کو اہمیت دی ہے۔ جس کی وجہ سے آج ریاستی اخبارات ہونے کے باوجود بھی مقامی اخبار کی اہمیت ہے۔
موقع پر اخبار سے جڑے احباب، ایجنٹس، ہاکرس اور نامہ نگاروں کو ماسک اور سنٹزر تقسیم کیا گیا۔