'اسلام عید الفطر کے ذریعے اجتماعیت کی دعوت دیتا ہے' - کرناٹک
ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے معروف عالم دین مولانا مفتی بدیع الزماں نے عیدالفطر کی مناسبت سے عید کی اہمیت اور اس کے آفاقی پیغام کی تشریح کی۔
karnataka
مولانا بدیع الزماں نے کہا کہ 'عید الفطر کا تہوار مسلمانوں میں اجتماعیت کی دعوت دیتا ہے حالانکہ امت مسلمہ میں مسلک اور دیگر معاملات میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن عید الفطر یہ پیغام دیتا ہے کہ ان اختلافات کے رہتے ہوئے بھی امت کو اجتماعیت قائم رکھنا چاہیے اور عید الفطر کا مقصد ہی یہ ہے۔ اس کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ یہ ہمارے قلوب سے نفرت، کدورت اور بغض کو دور کرتی ہے۔'