ریاست کرناٹک کے یادگیر میں عالمی یوم یوگا کے موقع پر ضلع کے اعلی ذمہ داران نے ہوگا کی اہمیت کو بتاتے ہوئے یوگا کیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدا مورتی، بلدیہ کمشنر نائیک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شنکر گوڑا شامل رہے۔
یوگا روزانہ کرنا چاہیے، صرف ایک دن نہیں: ویدامورتی - یوگا روزانہ کرنا چاہیے
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی نے کہا کہ آج ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس اور دیگر محکمہ جات کے اعلیٰ ذمہ داران نے یوگا ڈے کے موقع پر یوگا کیا۔ یوگا ہر روز کرنا چاہیے صرف ایک دن خصوصیت کے ساتھ کر کے باقی دنوں میں ہم اگر اس سے دور رہیں تو یہ ہماری صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے تمام ذمہ داران نے آج انل گرو جی کی رہنمائی میں یوگا ڈے کے موقع پر یوگا کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر آدمی کو ہر روز یوگا کرنا چاہیے کیونکہ اس سے صحت ہمیشہ چست اور تندرست رہتا ہے۔
وہیں اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی نے کہا کہ آج ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس اور دیگر محکمہ جات کے اعلیٰ ذمہ داران نے یوگا ڈے کے موقع پر یوگا کیا۔ یوگا ہر روز کرنا چاہیے صرف ایک دن خصوصیت کے ساتھ کر کے باقی دنوں میں ہم اگر اس سے دور رہیں تو یہ ہماری صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم ہمیشہ تندرست رہیں تو ہم سب کو چاہیے کہ ہر روز اپنی صحت کے لیے ایک گھنٹہ یوگا کریں۔ اس سے بہت ساری بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔