یادگیر : کرناٹک کے یادگیر ضلع کے اسٹیشن بازار علاقے میں واقع سرکاری اردو ہائی اسکول میں انجمن ترقی اردو ہند اور انجمن محبان اردو کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر عالمی یوم اردو تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ International Urdu Day On Allama Iqbal Birth Anniversary
انجمن ترقی اردو ہند ضلع یادگیر کے صدر ڈاکٹر رفیق سوداگر نے تقریب کی صدارت انجام دی۔ اس جلسہ میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شری اوما کانت (صدر مدرس، سرکاری اردو ہائی اسکول اسٹیشن بازار یاد گیر)، خادم اظہر خوط (صدر ادارہ ادب اسلامی ہند ضلع یادگیر)، بنده نواز (محکمہ تعلیمات یادگیر)، محمد بدیع الزماں (معلم سرکاری اردو ہائی اسکول اسٹیشن بازار یاد گیر) نے شرکت کی،