گلبرگہ:ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں واقع چندر شیکھر پاٹل اسٹیڈیم میں آئی ٹی ایف اوپن ٹینس2023 بین الاقوامی سطح پر ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل9 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر گلبرگہ جنوب کے رکن اسمبلی الم پر بھو پاٹل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے کھیلوں سے ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آنے کا مزید امکان ہے۔ اس آئی ٹی ایف اوپن ٹورنامنٹ کے انعقاد سے گلبرگہ کو کھیل کے کامیاب انعقاد کرنے والا شہر کے طور پر دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ گلبرگہ میں بین الاقوامی سطح کے ٹورنامنٹ کے راہ مزید ہموار ہو جائے گی۔ مقامی باشندے بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔