اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر: بلیک فنگس کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت - ریاستی حکومت

بیدر کے وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت نے جس طرح سے کووڈ پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں اسی طرح ریاستی حکومت نے بلیک فنگس کے لیے بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے۔

بیدر: بلیک فنگس کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت
بیدر: بلیک فنگس کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت

By

Published : May 29, 2021, 9:16 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت نے جس طرح سے کووڈ پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں اسی طرح ریاستی حکومت نے بلیک فنگس کے لیے بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت ضلعی انتظامیہ کو دی ہے۔

حکومت کی ہدایت کے مطابق بیدر میں بھی بلیک فنگس پر قابو پانے اور علاج کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بہتر انتظامات پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بلیک فنگس کے علاج پر توجہ دیں، تاکہ ایک بھی بلیک فنگس سے متاثر فرد علاج کے لیے بیدر سے باہر نہ جائے۔

بیدر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں بلیک فنگس متاثرین کے لیے علاج کا بہترین انتظام کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیدر ضلع کے لوگوں میں بھی کووڈ جانچ کے لیے کووڈ متاثرین کے علاج کے لئے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کو گاؤں کا دورہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details