بنگلور:وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ بھارت اس سال گلوبل انوویشن انڈیکس میں 40ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ مودی نے بنگلور ٹیک سمٹ میں پہلے سے ریکارڈ شدہ ایک پیغام میں کہا "2015 میں، ہم 81 ویں نمبر پر تھے" ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں یونیکارن کی تعداد 2021 تک دوگنی ہو گئی ہے اور اب یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ کا مرکز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ٹیلنٹ پول کے سبب بھارت میں 81,000 سے زیادہ تسلیم شدہ اسٹارٹ اپ اور 100 سے زیادہ بین الاقوامی کمپنیاں اور ان کے تحقیقی مراکز قائم ہوئے ہيں۔ PM Modi Address at Bengaluru Tech summit
انہوں نے کہا کہ بھارت میں تکنیکی مساوات اور بااختیار بنانے کی صلاحیت موجود ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی طبی اسکیم آیوشمان بھارت کے ذریعہ تقریباً 20 کروڑ خاندانوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلور ٹیکنالوجی اور فکر کی قیادت کا مرکز ہے اور ایک وسیع شہر ہے۔"بنگلور کئی برسوں سے ہندوستان کے اختراعی انڈیکس میں پہلے نمبر پر ہے،"۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان غربت کے خلاف جنگ میں ٹیکنالوجی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔