حال ہی میں محکمہ انکم ٹیس نے پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کو 12A رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے ایک شو کاز نوٹس جاری کیا ہے، جس میں ہادیہ کیس کا حوالہ دیا گیا ہے اور یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ پی ایف آئی کی رفاہی سرگرمیاں جیسے اسکالرشپ اسکیمیں ایک مخصوص مذہب کے ماننے والوں کی دی جاتی ہیں۔
انکم ٹیکس نوٹس کے متعلق بات کرتے ہوئے پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری انیس احمد نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے الزامات بے بنیاد ہیں، انہوں لزام عائد کیا کہ یہ کارروائی بی جے پی کی سیاسی سازش ہے۔'