کرناٹک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے معاملات کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات کم ہوکر 1.51 لاکھ کے قریب رہ گئے ہیں حالانکہ اب بھی پورے ملک میں سب سے زیادہ ہیں۔
ریاست میں بدھ کو 7,345 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 27.84 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
کورونا کے فعال معاملات کے معاملے میں کرناٹک پورے ملک میں پہلا نمبر پر ہے جبکہ مہاراشٹر کا دوسرا نمبر ہے۔ انفیکشن کے معاملہ میں کرناٹک مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 'ریاست میں متاثرین کی تعداد 27,84,355 ہو گئی ہے۔ اس دوران 17,913 مزید مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 25,99,472 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں 148مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کا اعدادو شما ر 33,296 ہوگیا ہے'۔
نئے معاملے کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے کی وجہ سے فعال معاملات میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ ریاست میں فعال معاملات 10,716 مزید کم ہوکر 1,51,566 رہ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے فعال معاملات میں کرناٹک پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ مہاراشٹر 1.36 لاکھ معاملا ت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ کورونا انفیکشن، صحت یاب اور اموات کے معاملہ میں مہاراشٹر چوٹی پر ہے۔