کرناٹک کے ضلع یادگیر میں جماعت اسلامی ہند یادگیر کے رکن عبدالسلیم نے مسلم معاشرے میں بے پردگی اور ختلف مسائل پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'مسلم معاشرے میں اسلامی تعلیم کی سخت ضروررت ہے، تب جاکر اس معاشرے میں پھیلی تمام تر برائیاں ختم ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم معاشرے کی موجودہ بدحالی اور بے بسی ماضی میں ہمیں کہیں نظر نہیں آتی، شاید اس کی سب سے اہم وجہ مسلمانوں کی دین سے دوری ہے۔
آج جو ذلت اور رسوائی قوم کا مقدر بن چکی ہے اس کی اہم وجوہات یہ ہے کہ معاشرے کا اسلامی تعلیم سے دور ہونا اور اپنی اولاد کو مشرقی کلچر اور مخلوط تعلیمی نظام میں ڈھالنا ہے۔
مزید پڑھیں: