ریاست کرناٹک میں اوقاف کی جائدادوں پر بڑے پیمانے پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے، ان ناجائز قبضوں کو ہٹانے میں محکمہ اوقاف کے افسران اور وقف بورڈ نا کام ہیں۔
اس تعلق سے چتردورگہ کے سینئر اڈوکیٹ الحاج محمد صادق اللہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ریاست میں 37 ہزار ادارے وقف بورڈ میں آتے ہیں جن میں درگاہ ،خانقاہ، مدارس، مسجد، قبرستان، عیدگاہ اور دیگر اوقاف جائدادوں میں شامل ہیں۔
لیکن ریاست کے گلبرگہ، بیدر، رایچور، ہاویری، داوونگرے ، بنگلور، میسور، ہبلی دھارواڈ، شموگہ اور دیگر علاقوں میں اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔ پوری ریاست میں اوقاف جائدادوں کے مالی امداد سے ہی کرناٹک کے مسلم طبقہ کی ترقی میں تیزی آسکتی ہے۔
محمد صادق اللہ کا کہنا ہے کہ' انھوں نے کرناٹک کی کئی ایسی اوقاف جائدادوں کا جائزہ لیا ہے جن پر ناجائز قبضہ جات ہیں۔ اور اوقاف کے ایسے متعدد کیسز کو حل بھی کیے ہیں۔