ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کلیانی گروپ کی جانب سے ایم ایس کے میلز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزیر ایس کے کانتا، ذاکر حسین ایڈووکیٹ، ناصر حسین استاد، کرشنا ریڈی اور دیگر مذاہب کے لیڈران نے شرکت کی۔ اس موقع پر جتنا دل سیکولر پارٹی کے ریاستی مائناریٹی صدر ناصر حسین استاد نے کہا کہ 'ریاست کرناٹک ایک قومی یکجہتی و بھائی چارگی اور تہذیب و تمدن گہوارہ ہے۔ یہاں پر ہر مذہب کے عوام بڑی محبت کے ساتھ مل کر رہتے ہیں لیکن سیاسی مفاد کے لیے یہاں ہندو مسلم کے درمیان نفرت کا بیج بویا جارہا ہے۔' Iftar Party in Gulbarga by Kalyani Group
Iftar Party in Gulbarga: کلیانی گروپ کی جانب سے دعوتِ افطار کا اہتمام - گلبرگہ میں دعوت افطار کا اہتمام
شہر گلبرگہ کے ایس کے میلز میں کلیانی گروپ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کئی مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ Iftar Party in Gulbarga
انہوں نے کہا کہ 'ریاست میں سیاسی مفاد کے لیے آر ایس ایس، بجرنگ دل اور بی جے پی نفرت کی سیاست کرکے ہند و مسلم کے درمیان نفرت کا بیج بونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'حجاب، حلال، مسلم تاجر اور اذان کو لے کر عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بی جے پی پارٹی آنے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کر نے کے لیے ہندو مسلم کے نام پر انتخابات لڑنے کی کوشش کر رہی ہے مگر کرناٹک کی عوام اس طرح کے فرقہ وارانہ تشدد کا ماحول برپا کرنے والوں کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں ضرور سبق سکھائے گی۔