ہسپتال سے جو انتقال کی خبر موصول ہوتی ہے تو کئی لوگ اپنے مرنے والوں کی لاش تک نہیں لینے آتے ہیں۔
ایسے میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا برانچ یادگیر کے نوجوان محکمہ صحت کے تعاون اور محکمہ پولیس کی نگرانی میں کورونا سے مرنے والے لوگوں کی آخری رسومات ادا کر رہے ہیں۔
یادگیر: پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے مثالی اقدام پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ضلع صدر محمد مختار احمد نے بتایا کہ گزشتہ برس بھی ہم لوگوں نے کورونا سے مرنے والوں کا آخری رسومات ادا کی ہے۔
اس بار بھی تقریباً 25 لوگوں کے ان کے رسم و رواج کے مطابق آخری رسومات ادا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، تعلقہ ہیلتھ آفیسر اور محکمہ پولیس کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کے ہم ان تمام محکمہ جات کا تعاون سے ہی ہم لوگ اس کام کو انجام دے رہے ہیں۔
صدر پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ہم تمام لوگوں کو آئی ڈی کارڈ کروناوائرس بنا کر دیے ہیں جس کے لئے ہم صحت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف تنظیمیں ایسے ماحول میں بھی خاموش ہیں یہ افسوس کی بات ہے۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا ہمیشہ ہی سے قوم ملت کی خدمت کے لیے تیار تھی اور آگے بھی تیار رہے گی۔