اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہبلی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

ریاست کرناٹک شہر ہبلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ہبلی گروپ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

By

Published : Dec 27, 2019, 6:03 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

اس موقع پر ہبلی گروپ کے نائب صدر اشرف علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک میں بی جے پی حکومت مسلمانوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرہی ہے، ملک میں سی اے اے نافذ کر کے مسلم طبقے کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے ۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'امت شاہ نے خود لوک سبھا میں کہا تھا کہ این آر سی اور سی اے اے سے متعلق کہا تھا کہ اس قانون سے ہندو، سکھ، عیسائی، بودھ اور پارسیوں کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں یعنی اس کا مطلب صاف ہے کہ یہ قانون صرف مسلمانوں کے لیے ہی بنایا گیا ہے، اسی لیے ہبلی گروپ سی اے اے کے خلاف گلی گلی میں عوام بیداری پروگرام کرے گا اور جب تک یہ قانون رد نہیں کیاجاتا تب تک احتجاج کو جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ایک مقامی شخص نے کہا کہ 'ملک میں جے ڈی پی کی شرح کم ہوتی جارہی ہے لیکن وزیراعظم ترقیاتی کاموں پر توجہ دینے کے بجائے فضول قانون بنا کر ملک کی سالمیت کو برباد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details