اردو

urdu

ETV Bharat / state

انفوسِس کی چیئرپرسن کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری

سدھا مورتی انجینئرنگ کی استاذ، کناڈا، مراٹھی اور انگریزی مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ اور اس ک ساتھ وہ انفسوس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بھی ہیں۔

infosys
infosys

By

Published : Oct 16, 2020, 10:33 PM IST

کرناٹک کی میسور یونیورسٹی میں 19 اکتوبر کو تقریب صدی میں انفوسِس کی چیئرپرسن سدھا مورتی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا جائے گا۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جی ہیمنٹ کمار نے جمعہ کے روز یہاں صحافیوں کو بتایا کہ سماجی خدمات کے لیے اور ذاتی حصولیابیوں کے پیش نظر محترمہ سدھا مورتی کو تقسیم اسناد کی تقریب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا جائے گا۔

انہوں نے کہا،’وبا کے پیش نظر محترمہ سدھا مورتی شاید تقسیم اسناد کی تقریب میں شریک نہ ہو پائیں لیکن بعد میں ہم کسی تاریخ کو بنگلور میں ان کی رہائش گاہ پر جاکر انھیں یہ اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کریں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں:
نیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان

سدھا مورتی انجینئرنگ کی استاذ، کناڈا، مراٹھی اور انگریزی مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ اور اس ک ساتھ وہ انفسوس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details