اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر: کورونا واریئرس کو تہنیت پیش کی گئی - سماجی فاصلہ کو برقرار رکھیں

کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ چٹگوپہ کہ سرکاری ہسپتال میں کورونا واریئرس کی تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

بیدر
bidar

By

Published : Jun 2, 2021, 11:36 AM IST

Updated : Jun 2, 2021, 1:14 PM IST

کرناٹک وزیر برائے افزائش مویشی و بیدر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بیدر کورونا پر قابو پانے میں ریاست بھر میں سرفہرست ہے اور پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دن بہ دن بیدر میں کورونا مثبت معاملات بہت کم ہوتےجارہے ہیں۔ عوام الناس کو چاہیے کہ وہ ویکسین لگوائیں۔ ضلع بیدر میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بیدر میں بلیک فنگس کی ادویات بھی موجود ہے اس کے علاوہ حکومت کورونا کی تیسری لہر کے لیے بھی مکمل تیاری کر چکی ہے۔

عوام الناس کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صرف عوام کو چاہیے کہ ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بیدر کو سرفہرست لانے والے تمام کورونا واریئرس جن میں محکمہ صحت، محکمہ پولیس، محکمہ بلدیہ، آشا ورکرس نے مل کر بہترین خدمات انجام دی ہیں۔

اس موقع پر راج شیکھر پاٹل، سبھاش کلور، سومناتھ پاٹل، تحصیلدار محمد ضیاء الدین، تعلقہ ہیلتھ آفیسر سدیشور، میڈیکل افسر کرن کمار کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

Last Updated : Jun 2, 2021, 1:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details