اردو

urdu

ETV Bharat / state

Home Minister Amit Shah Will Visit Bidar وزیرداخلہ امت شاہ کا دورہ بیدر تین مارچ کو

مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سنیئر رہنما امت شاہ 3 مارچ کو بیدر ضلع کے دورے کے دوران بسواکلیان کے انوبھو منڈپ میں وجے سنکلپا یاترا کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وزیرداخلہ کے دورے کے لیے تمام تر تیاریاں جاری ہیں۔ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔ Home Minister Amit Shah Will Visit Bidar

وزیرداخلہ امت شاہ کا دورہ بیدر تین مارچ کو
وزیرداخلہ امت شاہ کا دورہ بیدر تین مارچ کو

By

Published : Mar 2, 2023, 2:18 PM IST

بیدر: کرناٹک کے وزیر پربھو چوہان نے وزیر داخلے کے دورے سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے سنیئر رہنما امت شاہ 3 مارچ کو بیدر ضلع کے دورے کے دوران بسواکلیان کے انوبھو منڈپ میں وجئے سنکلپ یاترا کا افتتاح کریں گے۔وزیرداخلہ کے دورے کے لئے تمام تر تیاریاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامایت کئے گئے۔ ریاستی وزیر و رکن اسمبلی اوراد پربھو چوہان نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وجے سنکلپ یاترا کا افتتاح امت شاہ کے ہاتھوں 3 مارچ کو صبح 11 بجے بسواکلیان کے انوابھو منڈپ میں کیا جائے گا۔ بعد ازاں دوپہر 12 بجے بسویشور میدان میں ایک جلسے کو خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی، سابق وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا، پارٹی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل، سابق وزیراعلیٰ جگدیش ، وزراء سری راملو، اور ریاست کے دیگر سرکردہ قائدین کی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔اس کے علاوہ تمام ضلع رہنما بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Election کرناٹک انتخابات سے پہلے شاہ کی اپیل، وزیراعظم اور یدیورپا پر بھروسہ کریں

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 50 ہزار لوگ اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔بعد ازاں وجئے سنکلپا یاترا ریاست کے سرکردہ قائدین کی قیادت میں ضلع بھر کا سفر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دن دوپہر 2 بجے ہمنا آباد پہنچیں گے، جہاں ایک روڈ شو ہوگا اور 5 بجے بسویشور سرکل، بھالکی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقعے پر بی جے پی کے ضلع صدر شیوانند، ڈویژنل انچارج ایشور سنگھ ٹھاکر، بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صدر بابو والی، شیوراج ، سوریہ کانت ناگاماراپلی، وجے کمار پاٹیل ، ، شیو پترا ، گروناتھ ، شیشی دھر، ، راجندر پجاری اور دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details